منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

عوام اور تاجروں کیلئے خوشخبری، عید الفطر تک بازاروں،مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کاربڑھا دیے گئے

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے عید الفطر تک بازاروں،مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار رات 10بجے تک بڑھا دئیے اور فیصلے کا اطلاق آج جمعہ سے ہوگا۔یہ فیصلہ کورونا کے لئے قائم کابینہ کی سب کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کا اعلان صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ویڈیو بیان کے ذریعے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار کو شام پانچ بجے سے بڑھا کر 10 بجے تک کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بازاروں میں رش کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ تاجروں اور عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے مطابق تمام مزارات بھی آج جمعہ سے چوبیس گھنٹے کے لئے کھلے رہیں گے۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے پنجاب حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو یہ فیصلہ پہلے ہی کر لینا چاہیے تھا تاکہ بازاروں میں خریداروں کا رش کم ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلے سے خریداری کرنے والوں کو بھی آسانی میسر آئے گی۔ آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے بھی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے تاجروں اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کیلئے وقت بڑھانے سے بازاروں میں رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور عوام سے اپیل ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…