عید 24 تاریخ بروز اتوار کو ہو گی، قوم کو خوشخبری سنا دی گئی

21  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی عبدالقوی خان نے جی این این ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فواد چوہدری صاحب کی بات سے بالکل اتفاق کرتا ہوں کہ عید 24 تاریخ بروز اتوار کو ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں فجر کی نماز پڑھاتا ہوں، دو دن چاند کی کیفیت دیکھ رہا ہوں۔ مجھے کل بھی چاند نظر نہیں آیا اور آج صبح بھی چاند نظر نہیں آیا، اگر تین دن مسلسل چاند نظر نہ آئے تو چوتھے دن چاند لازمی نظر آ جاتا ہے،

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ہفتے کو پاکستان میں با آسانی چاند دیکھ سکیں گے۔ یہی عقل، یہی حکمت اور یہی صائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے انداز کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ درست نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی اس لئے بیٹھتی ہے کہ وہ چاند کی رویت کی شہادتیں حاصل کرے۔ مفتی عبدالقوی خان نے کہا کہ قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ 24 مئی بروز اتوار عید ہو گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی لیکن رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کل پریس کانفرنس میں ضروری امور سامنے لائیں گے۔ پریس کانفرنس میں بتائیں گے کہ عید 24 مئی کو کیسے بنتی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جدید سائنسی دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔گذشتہ روز فواد چوہدری سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مٹینگ کر رہے تھے جب انہوں نے اس حوالے سے بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا ہے اور ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ناسا نے کہا چاند پر لمبا عرصہ رہنے کیلئے مشن بھیجیں گے،

مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے عید پر چاند کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ کہتی ہے کہ جو وقت گزر جائے اچھا ہے، کرونا وائرس سے متعلق پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ملک میں اس وقت 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تومشکل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو بیرون ملک سے لاکر آئسولیشن میں رکھنا مسئلہ ہے اس کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔

آج کل پاکستان میں چلنے والے ترک ڈرامے ارطغرل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز پر بھی ڈرامے بنانا چاہیئں۔ ترک اور اسلامی تاریخ کو سمجھنا بھی ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کے لیے 23 مئی کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین کریں گے۔ وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہفتے کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیشگوئی سے روک دیا، وزارت مذہبی امور کے ذریعے محکمہ موسمیات کو پیشگوئی سے روکا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…