اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں نایاب نسل کے کالے ہرن کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، دوملزمان بھی گرفتار،تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں محکمہ وائلڈ لائف نے نایاب نسل کے انتہائی قیمتی تین کالے ہرن کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، تین نایاب ہرن برآمد کرلئے گئے اور جبکہ دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔پولیس نے ملزمان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی جبکہ
محکمہ وائلڈ لائف نے نایاب ہرن وائلڈ لائف پارک منتقل کردئیے۔دوسری طرف سندھ میں عمر کوٹ کے علاقے میں بھی پولیس نے نایاب ہرن سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، پولیس سامارو موڑ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران کار سے 18 نایاب ہرن برآمد کرلئے،ہرن صحرائے تھر سے حیدرآباد اسمگلنگ کئے جارہے تھے،ہرن کے شکار اور اسمگلنگ کے باعث ہرن کی نسل ختم ہوتی جارہی ہے۔