منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا کے مریض ہسپتا ل سے گھر جانے کیلئے بے تاب جانتے ہیں کتنے افراد نے ہوم آئیسولیشن کی درخواست کردی؟

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) کورونا کے580 مریضوں نے گھرمیں قرنطینہ کیلئے درخواست دیدی، سب سے زیادہ 315 مریض ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال سے گھر جانے کیلئے بے تاب ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کے مریضوں کو گھروں پر آئسولیشن میں رہنے کی اجازت دینے کے بعد پہلے سے ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کو بھی گھرمنتقل ہونے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

میو ہسپتال سے بھی کورونا کے زیرعلاج 224 مریض گھر میں آئسولیشن میں رہنے کے خواہاں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اب تک 39 مریضوں کو ہوم آئسولیشن کی اجازت دی ہے، شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں اس وقت 877 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 52 کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں ر کھاگیاہے، تشویشناک حالت کے باعث 16 مریضوں کو وینٹی لیٹرز کے ذریعے مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بیرون ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…