منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد میں بھی اضافہ

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 1ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک 1003مریض کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 46ہزار915ہوگئی ہے۔ اب تک ملک میں 13ہزار101مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو بھی جاچکے ہیں۔

اب تک ملک میں 4لاکھ14ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں 26 فروری سے 31 مارچ تک لگ بھگ 2 ہزار کیسز اور 26 اموات تھیں جس میں اپریل میں اضافہ ہوا اور 30 اپریل تک ساڑھے 16 ہزار سے زائد کیسز اور اموات 385 تک پہنچ گئیں۔ تاہم مئی کے آغاز سے ہی اس وائرس کی ایک نئی لہر دیکھنے میں آئی اور پاکستان میں صرف مئی کے گزشتہ 19 روز میں 28 ہزار سے زائد کیسز اور 584 اموات کا اضافہ ہوا۔آج (20 مئی) کو بھی ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھی جبکہ اس سے صحتیاب ہونے والوں میں بھی اضافہ سامنے آیا۔سندھ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں اب تک 18ہزار964کیسز سامنے آچکے ہیں، پنجاب میں 16ہزار685، بلوچستان میں 2885، خیبرپختونخوا میں 6554، آزاد جموں کشمیر میں 133 اور گلگت بلتستان میں 556 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اسلام آباد میں 1138کیسز سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، بیرون ملک پاکستانیوں اور پاکستان میں پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کی وطن واپسی کیلئے حکومتی اقدامات کے تحت غیر ملکی خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…