جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح کس صوبے میں سب سے زیادہ ہے، انتہائی خوشگوار انکشاف

datetime 20  مئی‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ صوبے میں بروقت اقدامات اور لاک ڈاؤن کرنے سے ہمیں کورونا کے خلاف انتظامات کرنے میں مدد ملی۔ کورونا تشخیص میں 50 گنا اضافہ کیا ہے۔ طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی کمی دور کر دی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن کے بعد اگلے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ لاک ڈاؤن موثر ثابت ہوا ہے اور اس سے کورونا انفلیشن کی شرح کم رہی تھی۔ اسی لاک ڈاؤن کی وجہ سے صوبائی حکومت کو کورونا کے خلاف اقدامات اٹھانے اور صحت سہولیات کو بہتر کرنے میں مدد ملی ہے۔ 200 آئسولیشنز قائم کیں جن میں 5598 بستروں کی گنجائش ہے۔ اسی طرح 359 قرنطینہ مراکز قائم کیے اور 550 سے زائد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا یہ جان چکی ہے کہ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کا مستقل حل ممکن نہیں ہے۔ اگر یہی وائرس کا حتمی حل ہوتا تو امیرممالک لاک داوٗن کے دورانیے کو بڑھاتے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح سب سے زیادہ 31 فیصد ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ ان ریکوریز کے پیچھے ڈاکٹرز کا اہم کردار اور لوگوں کا ڈسپلن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا تشخیص 30 گنا بڑھی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا ٹیسٹنگ میں 50 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز صوبے میں 1650 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 1500 ٹیسٹ ہو رہے ہیں جبکہ کچھ دن پہلے تک یہ شرح 1000 ٹیسٹ روزانہ تھی۔ 90 فیصد کورونا ٹیسٹ سرکاری لیبارٹریوں میں ہو رہے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ نئی لیبارٹریاں قائم کر رہے ہیں جس سے 3 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہوں گے۔ کورونا سے اموات کے حوالے سے صوبائی وزیر نے بتایا کہ صوبے میں یومیہ 10 سے 12 اموات ہو رہی ہیں اور اس شرح میں ہفتہ وار 3 گنا اضافہ ہو رہا ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی کمی دور کر دی ہے۔ اب تک 1.2 ملین ماسک، 76 ہزار حفاظتی لباس، 70 ہزار این 95 ماسک ہسپتالوں کو پہنچا چکے ہیں۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ حکومت صرف کورونا پر ہی توجہ مرکوز نہیں رکھ سکتی۔ ہم نے دیگر مہلک بیماریوں سے بھی صوبے کے عوام کو بچانا ہے۔ دریں اثناء وزیر صحت نے اپیل کی کہ شہریوں کو اپنے روایتی طور طریقے بدلنے ہوں گے اور آگہی حاصل کرنی ہوں گی تاکہ ہم بہتر طریقے سے اس وائرس کا مقابلہ کر سکیں۔ تیمور جھگڑا نے محکمہ صحت کے افسران و ملازمین کی ستائش کی اور ان کی محنت اور کام کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…