سندھ میں کرونا ،ایک دن کے سب سےزیادہ کیسز سامنے آگئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صورتحال کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کیا کہا ؟

20  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی) سندھ میں ایک دن کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 1017 مریض سامنے ہیں جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 316 ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے وڈیو بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں اب تک ایک لاکھ 37 ہزار 540 ٹیسٹ کیے گئے ہیں،24 گھنٹوں کے دوران 1017 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،

جو اب تک کا ریکارڈ ہے، اب تک صوبے بھر میں 18 ہزار 964 کیسز سامنے آئے۔ 1017 مریضوں میں سے کراچی میں 813 کیسز ظاہر ہوئے ہیں، آج 904 مزید مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہوگئی ہے۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 316 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں 26 فروری کو پہلا کیس آیا تھا اور آج سب سے زیادہ 1017 کیسز آئے ہیں، یہ لمحہ فکریہ ہے، ہمیں اپنے آپ کو بچانے کے لئے صحیح فیصلے کرنے ہوں گے، عوام کے تعاون سے ہی ہم کورونا سے جنگ میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، ہمیں متحد ہو کر اس عالمی وبائی کورونا سے چھٹکارا پانا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…