بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

فلور ملز ایسوسی ایشن کاسیکرٹری خوراک سے مذاکرات سے انکار ،ہڑتال کا اعلان کر دیا

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری خوراک پنجاب سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے فلور ملوں پر چھاپوں کے خلاف پیر سے غیر معینہ مدت کیلئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔یہ اعلان پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے پنجاب کے چیئرمین عبد الرئوف مختار کے ہمراہ ایسوسی ایشن کے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

عاصم رضا احمد نے کہا کہ ہم کھلے دل سے مذاکرات کے لئے سیکرٹری خوراک کے دفتر پہنچے تھے تاہم ملتان میں فلور ملز کو سیل کرنے کی اطلاعات پر ملاقات اور مذاکرات کو مسترد کردیا۔آج سے پنجاب،خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان بلوچستان کی فلور ملیں بند کر دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے فلور ملز کی گاڑیوں کو زبردستی روک کر گندم اپنے سینٹرز پر اتروائی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلور ملوں پر غیر قانونی طور پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،حکومتی اہلکار گندم قبضے میں لے کر ایسے خبر نشر کرتے ہیں جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو،کوئی فلور مل گھوسٹ نہیں،فلورملوںکی اپنی عمارتیں ،مشینری ہے ، ایسے میں یہ گھوسٹ کیسے ہو گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی پکڑ دھکڑ سے مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھ رہی ہے،آنے والے دنوں میں آٹے کی قلت پیدا ہوئی تو اس کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ میڈیا کے ذریعے فلور ملزمالکان کو ذخیرہ اندوز ظاہر کیا جا رہا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس مہم کو بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلورملز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری خوراک کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا ہے کیونکہ حکومت ایک جانب مذاکرات کی دعوت دیرہی ہے اور دوسری جانب فلور ملوں کو سیل کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سیکرٹری اور ڈائریکٹر خوراک کے وعدوں پر اعتبار کے باعث حالات اس نہج پر پہنچے ،اب صرف وزیراعلی پنجاب اور وزیر خوراک کے ساتھ ہی بات چیت ممکن ہے ۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…