بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا انجام صرف موت ہو،کیا چیزیں استعمال کرکے کرونا وائرس سے نجات ملی؟ گورنر سندھ نے اپنے تجربے سے آگاہ کر دیا

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا وائرس کے باعث 17 دن قرنطینہ میں گذارنے کے تجربہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا انجام صرف موت ہی ہو کیونکہ آپ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس کو شکست دے سکتے ہیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اس بیماری میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہیں ثنا مکی اور ادرک کے پانی کے استعمال سے بہت فائدہ ہوا اور اس وائرس کی علامات سے نجات ملی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ کورونا وائرس کا کوئی مخصوص علاج نہیں اس لئے آپ کو مسلسل اپنے معالج سے رابطہ میں رہنا پڑتا ہے اور اپنے آکسیجن Saturation لیول پر نظر رکھنی پڑتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اگر یہ 92 سے نیچے جاتی ہے تو خطرناک ہے، اس سے اوپر ہونا چاہئیے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آپ اپنے آکسیجن لیول کو گھر پر ایک چھوٹے سے آلہ سے چیک کرسکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قرنطینہ کا عرصہ آپ کو خود احتسابی کا موقع فراہم کرتا ہے اور آپ اس سے قبل گذاری گئی زندگی کے بارے میں غورو فکر کرکے مستقبل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دے سکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے اس عرصہ میں قرآن کا ترجمہ کے ساتھ مطالعہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کے دوران آپ کو خالق حقیقی سے قریب ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی عنایات، نعمتوں کا شکر ادا کرنے اور اپنی کوتاہیوں پر معافی مانگنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ 14 سے 15 دن آپ سب سے دور ہوتے ہیں، لیکن اس دوران آپ کئی ایسے کام کرسکتے ہیں جن کا آپ کو معمول کی زندگی میں موقع نہیں ملتا۔گورنر سندھ نے کہا کہ میرے لئے یہ عرصہ بہت مشکل ضرور تھا، لیکن بُرا تجربہ نہیں تھا کیونکہ قرنطینہ کے دوران ایک نئی دنیا کے ساتھ آپ کا رابطہ ہوتا ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران ان کے وژن میں اضافہ ہوا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہیں اس بات پر بھرپور ایمان ہے کہ اللہ نے ہر چیز کسی نہ کسی مصرف کے لئے بنائی ہے اور انہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان 17 دنوں میں ان سے ایسی ٹریننگ کروائی ہے جو آئندہ کام آئے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اگر کسی کو کورونا ہوجائے تو ہمت نہ ہاریں، اس کا مقابلہ کریں کیونکہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح بہت کم ہے۔ گورنر سندھ نے قرنطینہ کے دوران اپنے لئے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کی دُعا کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے باعث انہیں اس وائرس کو شکست دینے میں مدد ملی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…