ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس سے ریکوری کے حوالے سے اللہ پاک نے پاکستان پر بڑی رحمت کر دی، قوم کو خوشخبری سنادی گئی

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 90فیصد پاکستانیوں میں کرونا وباء کی علامت ظاہر ہوئے بغیر ہی وہ صحت مند ہو جاتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات کسی اور نے کہی ہوتی تو پھر اس پر شک و شہبات بنتے تھے لیکن اس بات کا اعتراف خود صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا ہے ۔

پاکستان میں 90فیصد پاکستانیوں کو خود بخود صحت مند ہو جانا اچھی خبر ہے اور یہ اللہ پاک کی پاکستان پر رحمت ہے، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ باہر نکلنا شروع ہو جائیں ، قانون بدل دیں، احتیاطی تدابیروں کے جنازے نکالنا شروع کر دیں یا پھر ہاتھ دھونا تر ک کر دیں ۔ سینئر کالم نگار کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے علاج کیلئے امریکہ میں استعمال کی جانے والی دوا ریمیڈیسی ویر سے اموات اور کیسز میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے جبکہ پاکستان ان خوش آئند ممالک میں سے جو یہ دوا تیار کرے گا ، جو ایک اچھی ابتدا ہے ، پلازمہ کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ اس کے حوالے سے قانون بنایا جانا چاہیے کہ جو شخص کرونا وائرس سے صحت یاب ہو گا وہ اپنا پلازمہ عطیہ لازمی کرے گا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…