جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بچوں کی فحش فلمیں بنانیوالے اور بیرون ملک بیچنے والے مجرم سعادت امین نے لائیوشو میں اپنا گناہ قبول کیا لیکن پھر بھی اسے کیسےضمانت مل گئی؟ چائلڈ پورنوگرافی کے اہم کردار سعادت امین کا کچھ عرصہ قبل لائیو ٹی وی شو میں اعتراف جر م کرتے ہوئے کیا کہا تھا؟ جانئے

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تین سال قبل 2017 میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم سعادت حسن کے اعتراف جرم کے بعد عدالت نے رہائی کا حکم جاری کر دیا جس کے بعدعوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور عدالتی نظام پر سوالیہ نشان بھی اٹھا دیئے ۔ 3 سال پہلے2017 ءمیں ایف آئی اے نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث مجرم سعادت حسن عرف انکل منٹو کو گرفتار کیا تھا ، گرفتاری کے بعد سعادت حسن نے

نجی ٹی وی کے پروگرام میں پروگرام کے میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا اور یہ بھی بتایا تھا کہ کس طرح سے وہ اس مواد کو اکٹھا کرتا تھا اور بیرون ممالک میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزمان کو فروخت کرتا تھا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے پہلے قیدی کی سزا معطل کردی ہے۔ عدالت نے سات سال قید پانے والے مجرم سعادت حسن عرف انکل منٹو کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے اپیل کے فیصلے تک رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے مجرم کی سزامعطلی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سےرانا ندیم احمد ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ چائلڈ پونی گرافی کا جرم پاکستان میں سرزد نہیں ہوا۔ جبکہ مدعی ناروے کا شہری ہے۔موقف میں عدالت کو بتایا گیا کہ سائبر کرائم کورٹ نے ملزم سعادت حسن عرف انکل منٹو کو سات سال قید کی سزا سنائی۔ سائبر کرائم کورٹ نے چھبیس اپریل دوہزار اٹھارہ کو سزا سنائی۔ سائبر کرائم کورٹ نے ملزم کو سیکشن بیس اور اکیس کے تحت بری اور سیکشن 22 کے تحت سزا سنائی۔ملزم دوسال سے زائد عرصہ سے جیل میں ہے۔ سزا کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کررکھی ہے۔ وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ اپیل کے فیصلے تک سزا معطل کر کے مجرم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ 2018 میں ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق ملزم کا نام سادات امین بتایا گیا۔ سادات امین کو پاکستان کے تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ناروے کی حکومت کی

شکایت پر گرفتار کیا تھا۔امین پر بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے اور انہیں ناروے میں قائم پورنوگرافی کے نیٹ ورک کو فروخت کرنے کا الزام تحقیقات کے بعد درست ثابت ہوا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران سادات امین نے اعتراف کیا کہ وہ بچوں کو لالچ دے کر پورن ویڈیوز کے لیے آمادہ کیا کرتا تھا۔ تفتیش کے دوران سادات امین کے پاس سے بچوں کی ساڑھے چھ لاکھ سے زائد فحش تصاویر اور ویڈیو ٹیپ بر آمد کیے گئے۔ عدالت نے امین پر دس ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…