جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ٹک ٹاک سٹار نہ ہوتی تو استاد ہوتی، میرا جو شوہر ہوگا وہ۔۔۔ !!! حریم شاہ کے دھماکہ خیز انٹرویو کے دوران سنسنی خیز انکشافات

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر وہ ٹک ٹاک اسٹار نہ ہوتی تو استاد ہوتیں۔وہ بہت صاف گو ہیں، ان کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا ہوتا رہتا ہے۔ جتنی بھی ویڈیوز بنائیں وہ متنازع نہیں تھیں بس ان کو ایک خاص قسم کا رنگ دیا گیا۔ اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ ٹک ٹاک سے انہیں اتنی شہرت ملے گی، ٹک ٹاک اسٹار بننے کے بعد ان کے والدین ناراض تھے کیونکہ خاندان میں کوئی بھی لڑکی پہلے میڈیا میں نہیں آئی تھی۔

اس سے والدین ضرور دل گرفتہ تھے لیکن اب وہ مجھ سے راضی ہیں۔شادی کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ شادی بہت ہی خوبصورت بندھن ہے اس کو کیوں چھپائیں، نکاح سنت اور مسنون چیز ہے، جب بھی شادی کریں گی اس کو نہیں چھپائیں گی، جو میرا شوہر ہوگا وہ سب کے سامنے ہوگا، میں اعلانیہ نکاح کروں گی۔وزرات خارجہ کے کمیٹی روم میں بنائی گئی وڈیو کے تنازع پر حریم شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرحوم رہنما نعیم الحق کے ساتھ ان کا بہت اچھا تعلق تھا، وہ نہ صرف ایک اچھے لیڈر تھے بلکہ ایک بہت ہی اچھے دوست اور انسان بھی تھے لیکن وزرات خارجہ کے کمیٹی روم تک پہنچنے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا، انہوں نے وزارت خارجہ کے ہی لوگوں سے اس کی اجازت لی اور یہ اجازت انہیں آسانی سے مل بھی گئی تھی۔ پی ٹی آئی والے انہیں اہمیت دیتے ہیں، جن کو اہمیت نہیں دی جاتی یقیناً ان کو تکلیف ہوتی ہوگی۔ وہ عمران خان کو دلیر لیڈر سمجھتی ہیں۔ عمران خان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانا ان کی خوش قسمتی ہے۔ ان سے گفتگو کرنے اور قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ان کو سیاست میں بالکل بھی دلچسپی نہیں ۔ انہیں بے نظیر بھٹو، بلاول بھٹو زرداری، شاہ محمود قریشی اور عمران خان بہت پسند ہیں، اچھے لوگ کسی بھی پارٹی کے ہوں ان کی تعریف کی جانی چاہیے۔ (ن) لیگ میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو اچھا کام کرتے ہیں۔یاد رہے کہ حریم شاہ ٹک ٹاک ویڈیو ز کی وجہ سے ملک بھر کیساتھ ساتھ بیرون ممالک بھی شہرت رکھتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…