اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں پرغلط معلومات دینے پر تمام وزارتوں کے سیکرٹریز سے اپنے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ مانگ لیے اور تعیناتیوں کی تفصیل 15 مئی تک جمع کرانے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں پرغلط معلومات دینے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے تمام وزارتوں کے سیکرٹریز سے اپنے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ مانگ لیے۔اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا کہ
24 اپریل کوکابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں، مئی کیاجلاس میں وزارتوں کی جانب سے پیش بعض تفصیلات درست نہیں ، بعض وزارتوں نیکابینہ کی منظوری کے بغیر ہوئی تعیناتیوں کی نشاندہی نہیں کی۔مراسلے میں کہا گیا بعض وزارتوں نیجانچ پڑتال کے بغیرتمام تعیناتیاں ہی خلاف ضابطہ قرار دیں، وزیراعظم چاہتے ہیں سیکرٹریز معلومات کیساتھ دستخط شدہ سرٹیفکیٹ جمع کرائیں، وزارتیں کابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں کی تفصیل 15 مئی تک جمع کرائیں۔