ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے معاشی نقصانات کے ازالے کیلئے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ صوبائی حکومت نے اہم اعلان کر دیا

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا طویل ساحل اور سمندری پیداوار ہمارے ایسے قیمتی اثاثہ جات ہیں جنہیں صیح معنوں میں برؤے کار لاکر ساحلی علاقوں میں روزگار کے مواقعوں اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں فشریز سیکٹر کے ترقیاتی منصو بوں کی پیش رفت کے جائیزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اجلاس ویڈیو لنک کے زریعہ منعقد کیا گیا چیف سیکریٹری فضیل اصغر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات ،سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری ماہی گیری نے اپنے اپنے دفاتر سے اجلاس میں شرکت کی وزیراعلیٰ نے کیج فارمنگ اور لینڈنگ جیٹیوں کے قیام کے منصوبوں کو جلد از جلد عملی جامع پہنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک نے کیج فارمنگ کے زریعہ اپنی سمندری پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے سمندری پیداوارکی بین الاقوامی مارکیٹ میں برتری حاصل کی ہے اور اب وہ کثیر زرمبادلہ حاصل کرکے اپنی معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ بلوچستان کا طویل ساحل اور آب وہوا کیج فارمنگ کے لیے انتہائی موزوں ہیں جبکہ ہمارا خوبصورت ساحل سیاحت کے لیے بھی پر کشش ہے انہوں نے کہا کورونا وائرس کے معاشی نقصانات کے ازالے کے لیے ہمیں اپنے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا وزیراعلیٰ نے محکمہ ماہی گیری کو لینڈنگ جیٹیوں کی تعمیر اور کیج فارمنگ کے لیے محکمہ ریونیو سے اراضی کے حصول کے عمل کو جلد مکمل کرنے اور نجی شعبہ کو راغب کرنے کی ہدایت بھی کی سیکریٹری ماہی گیری نے آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت ساحلی ترقی کے منصوبوں کے لیے سوفٹ قرضہ فراہم کر رہی ہے اور صوبائی حکومت نے برج فنانسنگ کے لیے 1500 ملین روپے مختص کئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی رہنمائی کے مطابق کیج فارمنگ اور لینڈنگ جیٹیوں کے وفاقی اور صوبائی فنڈنگ کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…