منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

“کرونا متاثرین کے نام،پتے ظاہرکئے جائیں اور انہیں دی جانیوالی اودیات کے نام بتائے جائیں،سندھ ہائیکورٹ میں شہری کی انوکھی درخواست۔۔۔جج صاحبان کا شہری کی درخواست پر کیا فیصلہ دیا؟‎

datetime 13  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے نام اور پتہ ظاہر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے نام اور پتہ ظاہر کرنے کی درخواست پر جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کورونا مریضوں کی تفصیلات کی

فراہمی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔قومی موقرنامے رونامہ جنگ کے مطابق سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ افراد کے نام ظاہر نہیں کر رہی، آپ نام پبلک کرنے کے لیے آ گئے ہیں، یہ کس قسم کی درخواست دائر کی ہے؟ آپ کون ہیں کیوں نام ظاہر کیے جائیں؟ جسٹس محمد علی مظہر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ جو صحت یاب ہوچکے ہیں ان کے نام سامنے آنے پران کو اعتراض نہیں ہوگا ؟سماعت کے دوران درخواست گزار عمران شہزاد کی جانب سے جو کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے انہیں دی جانے والی ادویات کی بھی تفصیلات دیئے جانے کی استدعا کی گئی۔جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ کیا کورونا وائرس کا علاج دریافت ہوگیا ؟درخواست گزار کا جواب میں کہنا تھا کہ علاج دریافت تو نہیں ہوا لیکن پتہ لگانا ہے کس دوا سے کورونا کے مریض ٹھیک ہو رہے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر کی جانب سے کہا گیا کہ ہر معاملے پر درخواست تھوڑی دائر کی جاسکتی ہے، درخواست مسترد کرنے کے لیے بہت مواد موجود ہے، جسٹس محمد علی مظہر کی جانب سے مزید سوالوں کے دوران درخواست گزار سے پوچھا گیا کہ 2019 میں ہونے والی اموات کی تفصیلات آپ کو کیوں بتائی جائیں؟ ۔اس پر درخواست گزار عمران شہزاد کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اور اس سال کی اموات کا موازنہ کرنا ہے۔بعد ازاں عدالت کی جانب سے درخواست گزار کو غیر ضروری استدعا درخواست سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا گیا کہ مفاد عامہ کے ایشو شامل کر لیتے ہیں تو درخواست سنی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…