پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

شریف خاندان کے ترجمان کاشہبازشریف اور شریف فیملیپر بے بنیاد الزامات اورکردار کشی کی مذمت ،شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) شریف خاندان کے ترجمان نے محمد شہبازشریف اور شریف خاندان پر بے بنیاد الزامات اورکردار کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر کردار کشی کی مہم کسی بھی فرد کے قانونی، آئینی اور شہری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ،چینل اور اینکر کے خلاف جھوٹ ، کردار کشی اور بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ بدھ کو اپنے بیان میں

ترجمان نے کہاکہ تین سال سے جھوٹے الزامات کی بنیاد پہ شریف خاندان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ چینل اور اینکر کے خلاف جھوٹ ، کردار کشی اور بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ نیب کے اندر تفتیش کے دوران کیا سوال جواب ہوئے، اس کی تصوراتی  اور جھوٹی تصویر کشی مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جن ٹرانزیکشن کا دعوی ٰکیاجارہا ہے، ان میں بھی کرپشن کہاں ہے؟ عوامی سرمایہ کہاں ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ ایک سال سے حمزہ شہبازشریف جیل میں ہیں لیکن اب تک کوئی الزام اور کوئی ریفرنس نیب دائر نہیں کرسکا ۔ انہوںنے کہاکہ دو سال سے شریف خاندان کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں ، تمام دستاویزات اور ریکارڈ چوری کیاگیا ۔ انہوںنے کہاکہ کسی وارنٹ اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نیب گردی کی گئی، اس کے باوجود کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ ملازمین کو گرفتار کیا گیا، ان کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اس کے باوجود کوئی جھوٹا الزام ثابت نہیں ہوسکا ۔ ترجمان نے کہاکہ بچوں کے کاروبار کا شہباز شریف سے کوئی تعلق نہیں، ان کے بچے خودمختار ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ بچوں کے کاروبار میں بھی آج تک ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہ لگ سکا اور نہ ثابت ہو سکاترجمان نے کہاکہ میڈیا کا ایک خاص حصہ متعصبانہ اور جانبدارانہ طرز عمل سے ایک خاص ایجنڈے پر کاربند ہے ،پورا پروگرام مفروضوں، سازشی نظریات، کردار کشی کے سکرپٹ اور مخصوص مفاد کا پلندہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ یک طرفہ اور ٹارگٹڈ پروگرام نشر کرنے سے ثابت ہوا کہ نیب کے پاس صرف الزام ہیں، شواہد اور دستاویزات نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی سیاسی مخالفت کا ردعمل نیب اور اس میڈیا گروپ کے ذریعے دیتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میڈیا پر کردار کشی کی مہم کسی بھی فرد کے قانونی، آئینی اور شہری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قانونی فورمز پر کچھ ثابت نہ ہونے کے باوجود عوام کے سامنے کسی کی پگڑی ااچھالنے والوں کو دنیا اور آخرت کی عدالت میں جواب دینا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ آزاد میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، کنٹرولڈ میڈیا آزادمیڈیا کی بدنامی کا باعث بنتا ہے،جن ٹرانزیکشنز کے بارے میں

دعوے کیے جا رہے ہیں ان کا بھی شہباز شریف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، نہ ہی نیب ایسا کوئی تعلق ثابت ہی کر سکا ہے،آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ، 56کمپنیاں، ملتان میٹرو سمیت کسی مقدمے میں شہباز شریف پر بدعنوانی، کک بیکس، کرپشن یا عوامی سرمائے کے ایک روپیہ کے غلط استعمال کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ ترجمان نے کہاکہ تین سال سے شریف خاندان بے بنیاد  اور جھوٹے میڈیا ٹرائل کا سامنا کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…