اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ہائیکورٹ کا بڑا حکم، کورونا مریضوں کے نام اور پتہ ظاہر کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے نام اور پتہ ظاہر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے نام اور پتہ ظاہر کرنے کی درخواست پر جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کورونا مریضوں کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ افراد کے نام ظاہر نہیں کر رہی، آپ نام پبلک کرنے کے لیے آ گئے ہیں، یہ کس قسم کی درخواست دائر کی ہے؟ آپ کون ہیں کیوں نام ظاہر کیے جائیں؟ جسٹس محمد علی مظہر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ جو صحت یاب ہوچکے ہیں ان کے نام سامنے آنے پران کو اعتراض نہیں ہوگا ؟سماعت کے دوران درخواست گزار عمران شہزاد کی جانب سے جو کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے انہیں دی جانے والی ادویات کی بھی تفصیلات دیئے جانے کی استدعا کی گئی۔جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ کیا کورونا وائرس کا علاج دریافت ہوگیا ؟درخواست گزار کا جواب میں کہنا تھا کہ علاج دریافت تو نہیں ہوا لیکن پتہ لگانا ہے کس دوا سے کورونا کے مریض ٹھیک ہو رہے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر کی جانب سے کہا گیا کہ ہر معاملے پر درخواست تھوڑی دائر کی جاسکتی ہے، درخواست مسترد کرنے کے لیے بہت مواد موجود ہے، جسٹس محمد علی مظہر کی جانب سے مزید سوالوں کے دوران درخواست گزار سے پوچھا گیا کہ 2019 میں ہونے والی اموات کی تفصیلات آپ کو کیوں بتائی جائیں؟ ۔اس پر درخواست گزار عمران شہزاد کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اور اس سال کی اموات کا موازنہ کرنا ہے۔بعد ازاں عدالت کی جانب سے درخواست گزار کو غیر ضروری استدعا درخواست سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا گیا کہ مفاد عامہ کے ایشو شامل کر لیتے ہیں تو درخواست سنی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…