لاڑکانہ(این این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں بھی دو کورونا کے مثبت کیسز سامنے آ گئے، محکمہ صحت لاڑکانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے اسٹینو شکیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے مزید دیگر افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تو ٹیکنیشن انچارج عدیل بھی پازیٹو آ گیا ہے
جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے کل سیشن کورٹ عملے کے مزید کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے، دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث نجی ایلائیڈ بینک برانچ کو سیل کر دیا گیا، بینک مینجر عمران شیخ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بینک سیل کر نے کا فیصلا کیا گیا ہے، انتظامیہ کے مطابق بینک کے تمام عملے کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔