کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کے اعتراضات کے بعد کورونا ریلیف ایمرجنسی آرڈیننس سے بجلی اور گیس کے بلز میں رعایت کی شق خارج کردی گئی ہے۔سندھ حکومت نے کورونا ریلیف ایمرجنسی آرڈیننس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کے اعتراضات دور کردیے، گورنر سندھ نے آرڈیننس میں عوام کو بجلی اور گیس بل میں رعایت پر
اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ گیس وبجلی کا معاملہ وفاقی دائرہ کار ہے۔گورنر سندھ کی جانب سے اعتراض کے بعد سندھ حکومت نے آرڈیننس سے بجلی اور گیس کے بل میں رعایت کی شق خارج کردی ہے، گورنر سندھ کو کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس ارسال کرنے کے لیے چیف سیکریٹری کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں جب کہ محکمہ قانون اور وزیراعلی سندھ نے بھی سمری کی منظوری دیدی ہے۔