بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر موجود محکمہ صحت کا افسر انتقال کرگیا

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ (این این آئی)مظفر گڑھ میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والا محکمہ صحت کا افسر انتقال کرگیا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق  ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے افسر رانا محمد جمیل کو ہائی بلڈ پریشر پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے مشتبہ کیسز کی سیمپلنگ، مریضوں کی اسپتال منتقلی سمیت روزانہ سیمپلز لے

کر لاہور لیبارٹری پہنچاکر آنا بھی رانا جمیل کی ذمہ داری تھی۔ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کے مطابق رانا جمیل فرنٹ لائن سپاہی تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش تھیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کی جانب سے بھی رانا جمیل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 192 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…