لاہور( این این ائی) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا کے شوشے غلط ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جیالوں اور ہمدردوں کی دعائوں سے آصف علی زرداری کی صحت ٹھیک ہو رہی ہے۔جمہوریت دشمنوں کے دل میں مرد حر تیر کی طرح چبھ رہے ہیں ۔