پشاور(این این آئی) پرائیویٹ ایجوکیشن کونسل خیبر پختونخوا نے 15 جولائی تک تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے، حکومت ہرصورت میں میں یکم جون کو تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کریں۔ پرائیویٹ ایجوکیشن کونسل خیبر پختونخوا کے چیئرمین نظرحسین نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ نے 15 جولائی تک تعلیمی ادارے بند کرنے کافیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔حکومت ہر حال میں یکم جون کو تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کریں بصورت دیگر پندرہ جون کوتمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔انکاکہنا تھا کہ چھوٹے نجی تعلیمی اداروں کے پاس عمارت کا کرایہ اور تنخواہیں دینے کو نہیں۔لاک ڈائون کی وجہ سے مشکلات سے دوچارہیں،انکاکہنا تھا کہ پرائیویٹ ایجوکیشن کونسل اساتذہ تنظیموں کی مشترکہ کونسل ہے اور کونسل نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ حکومت ہر حال میں یکم جون کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو 15 جون کو تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔ حکومت سرکاری اساتذہ کی طرح نجی سکولوں کے اساتذہ کو بھی تنخواہیں قومی خزانے سے دی جائیں اورہمارے سکولوں کے اخراجات برداشت کریں بصورت دیگر ہم سکول کھولنے پر مجبور ہوں گے