بلاول بھٹو نے ثابت کر دیا کہ وہ وفاق کی علامت ہیں ، حیرت انگیز دعویٰ سامنے آگیا

11  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی)مرکزی ترجمان وسیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پھر ثابت کر دیا کہ وہ وفاق کی علامت ہیں ۔قومی اسمبلی میں کورونا جیسے معاملے پر وزیر خارجہ نے بہت ہی سطحی سوچ کا مظاہرہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی مدبرانہ تقریر پر حکومتی جواب غیرسنجیدگی کی انتہا ہے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ حیرت ہے کہ وزیر خارجہ کو کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت سندھ کا

قائدانہ کردار سندھ کارڈ لگ رہا ہے۔چیئرمن بلاول نے تمام صوبائی حکومتوں کے اقدامات کی تعریف کی ۔ حکومت کا آج بھی نشانہ کورونا نہیں حکومت سندھ رہی ۔بلاول بھٹو زرداری کورونا کے خلاف ملکر لڑنے کی پیشکش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مخلصانہ پیشکش ٹھکرا کر سندھ سے لڑنے لگ جاتی ہے ۔وقت ہے کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور بلا وجہ کی تنازعات سے گریز کرے۔ یہ وقت کورونا سے عوام کہ زندگیاں محفوظ کرنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…