ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

’’ مراد علی شاہ بھی ایک سندھی ہیں دیکھیں سندھ کی بیٹی کیساتھ کیا سلوک ہورہا ہے‘‘ انصاف دینے میں مدد نہیں کرسکتے تو رکاوٹ بھی نہ بنیں،آپ ایسے قاتلوں کو حفاظت دے کر کیا ثابت کرناچاہتےہیں؟ام رباب نے وزیراعلیٰ سندھ سے کیا سوال کر دیا

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) سندھ کی بیٹی ام رباب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دو ایم پی ایز نے والد، دادا اور چچا کو قتل کیا، وزیراعلی سندھ نے اپنی پارٹی میں قاتل بٹھارکھے ہیں، وہ انصاف دلانے میں مدد نہیں کرسکتے تورکاوٹ بھی نہ بنیں۔پیر کوسندھ کی بیٹی ام رباب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکھر پریس کلب ہمیشہ مظلوموں کاساتھ دیتے آیا ہے، کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں،

عدالتوں پریقین رکھتی ہوں۔ام رباب کا کہنا تھا کہ جنوری2018میں میرے والد،دادا،اورچچاکاقتل ہواتھا، میراگھرتباہ ہواہے،نہیں چاہتی کسی اورکاگھرتباہ ہو، پیپلزپارٹی کی قیادت ان قاتلوں کی سرپرستی کررہی ہے اور سندھ کی بیٹی انصاف کے لئے دہائیاں دے رہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے2ایم پی ایزنے والد،دادااورچچاکاقتل کیاتھا، اے ٹی سی میں قانون کی پاسداری کررہی ہوں، سردارخان اوربرہان خان نے الگ الگ وکیل کیے ہیں، کسی ایک بھائی کا وکیل آتا ہے تو کبھی دوسرے کا، اداروں سے کہتی ہوں کہ دیکھیں قانون کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ام رباب نے مزید کہا کہ جاگیرداروں ،وڈیروں سے صرف عدالتیں ہی پوچھ سکتی ہیں، پولیس چھاپہ مارنے سے ان کو پہلے سے ہی آگاہ کردیتی ہے جبکہ وزیراعلی سندھ نے آرپی او سکھر اور حیدرآباد کو تعاون نہ کرنے کا کہا ہے۔ان کا وزیراعلی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مراد علی شاہ بھی ایک سندھی ہیں دیکھیں سندھ کی بیٹی کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے، انصاف دینے میں مدد نہیں کرسکتے تو رکاوٹ بھی نہ بنیں، آپ ایسے قاتلوں کو حفاظت دے کر کیا ثابت کرناچاہتے ہیں اور سوال کیا کہ کیا آپ سندھ میں مزیدقتل کروانا چاہتے ہیں۔ام رباب نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ نے ان قاتلوں کوپناہ دی ہوئی ہے، اگرعدالتوں میں ان کے خلاف کیس چلے تو میں ثبوت دوں گی ، میں انصاف کیلئے دربدرہوں لیکن انصاف نہیں مل رہا۔سندھ کی بیٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ نے اپنے پارٹی میں قاتل بٹھا کر رکھے ہیں ، آپ اپنوں کے ہی قاتل ہیں، کسی اور میں جرات نہیں، گواہ اور ثبوت موجود ہیں،تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں، میں تمام ثبوت عدالتوں کو دینے کو تیار ہوں۔ام رباب نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے اگلا ہدف میں ہوں، ان کیلئے کسی کوقتل کرانا مشکل نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…