اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سابق وزیر اعظم شاہد خان عباسی کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر سوال ہے تو مجھ سے پوچھا جائے وزیراعظم سے نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے
رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے مطالبہ کیا ہے چینی والا کمیشن مجھے اور وزیراعظم عمران خان کو بلائے۔اسد عمر نے کہا کہ کابینہ نے یہ فیصلہ ای سی سی کی سفارش پر کیا تھا، اگر سوال ہے تو مجھ سے پوچھا جائے وزیراعظم سے نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیشن سے درخواست ہے کہ مجھے ضرور بلایا جائے۔