لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا ،بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے
معذرت کرلی ۔بینچ کے سربراہ جسٹس سردار احمد نعیم کی جانب سے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی گئی جس پر نیا بینچ تشکیل دید یا گیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس اسجد گورال پر مشتمل نیا بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔