اسلام آباد (آن لائن )سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کی بندش کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نشریات بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ معاملے سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی.
دوران سماعت نیو نیوز کے وکیل علی ظفر نے سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون میں دو اصول بالکل واضح ہیں، پہلا اصول یہ ہے کہ بنیادی قانون کے متصادم ماتحت قوانین نہیں بنائے جاسکتے، دوسرا اصول یہ ہے کہ ایک قانون مخالف قانون سازی نہیں ہوسکتی.پیمرا نے ریگولیشن ایگزیکٹو اختیار کا استعمال کرتے ہوئے بنائے، اس طرح کی تبدیلیاں رولز کے زریعے ممکن ہیں، رولز کی منظوری کابینہ سے ضروری ہیں،پیمرا قانون 2002 کے تحت عوامی مفاد کے خلاف مواد نشر ہونے پر پیمرا نشریات روک سکتا ہے.اس موقع پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا آپ نے اسلام آباد میں ان قانونی نکات کو کیوں نہیں اٹھایا.جس پر نیو نیوز کے وکیل علی ظفر نے بتایا کہ ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیمرا کے فیصلے کو چیلنج کیا.عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نیو نیوز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیدیا. عدالت نے قرار دیا نیو نیوز پیمرا ریگولیشنز کیخلاف ریلیف کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔