جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سندھ حکومت  نے دکانیں  کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا 

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت کا  صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک دکانیں  کھولنے کا اعلان،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے جس طرح کاروبار کو بند کرنے کا فیصلہ ہمارے لیے مشکل تھا اسی طرح کاروبار کو کھولنے کا فیصلہ بھی مشکل ہے کیونکہ کیسز اب پیک پر جا رہے ہیں۔ ہم وفاقی حکومت سے وقت بوقت بات کرتے رہے،

پبلک ٹرانسپوٹ، ایئر پورٹ کھولنے پر میں نے اعتراض کیا تھا،    وفاقی حکومت رات کو کاروبار کھولنا چاہتی تھی جس پر ہم نے اعتراض کیا،   وفاقی حکومت نے ہماری بات تسلیم کی،    یہ ہمارے اوپر لازم ہے کہ ہم کاروبار بند رکھنا چاہتے ہیں،   یہ چاروں صوبوں اور وفاق کا متفقہ فیصلہ تھا،   ہم نے یہ مشکل فیصلہ کرتے ہوئے ہمارا بھی دل دکھا،    اب واپس کاروبار کھولنے والا فیصلہ بھی انتہائی مشکل ہے،   ہمارے لاک ڈائون سے فائدیہہوا ہے،    میں نے وفاقی حکومت سے بھی بات کی ہے،    کاروباری لوگ شدید مشکل میں ہیں،     اب ہمارے خلاف ایک سیاسی کاروبار شروع ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور کاروباری حضرات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کروں گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4215 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 709 نئے کیسز سامنے ا?ئے جو ٹیسٹ کا 17 فیصد ہے، سندھ بھر کے 709 کیسز میں سے کراچی میں 548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔  انہوں نے بتایا کہ اب تک 91323 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس سے 11480 کیسز سامنے ا?ئے ہیں، 99 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 26 وینٹی لیٹرز پر ہیں جب کہ صحت یاب ہونے والے مجموعی مریضوں کی تعداد 2081 ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…