سمبڑیال( آن لائن )تھانہ سمبڑیال پولیس نے تقریباً 2ماہ قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران پی ٹی آئی رہنما کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قتل میں ملوث طاہر عرف ’’طاہرا ڈکیت گینگ‘‘ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیرو ز کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ماڈل تھانہ سمبڑیال محمد ریاض باجوہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ یونین کونسل ویرووالہ سے
تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما عاصم ابرار رانجھا سکنہ مگو کماں جسے نامعلوم ملزمان نے تقریبا ً 2 ماہ قبل ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا اورفرار ہوگئے تھے کے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے جدید سائنٹیفک طریقے سے قتل میں ملوث طاہر عرف ’’طاہر ڈکیت گینگ ‘‘ کو گرفتار کرلیا ہے قتل کر کے فرار ہونے والے ملزمان محکمہ پولیس کے لیے چیلنج بنے ہوئے تھے ،مزید انکشافات کی توقع ہے ۔