بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

ای او بی آئی میں رواں ماہ کی پنشن جنگ کا روپ دھار گئی 

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزارت اوورسیز کے ذیلی ادارے ،ای او بی آئی ،میں رواں ماہ کی پنشن جنگ کا روپ دھار گئی ہے،ہزاروں پنشنرز نے پنشن میں کٹوتی نہ منظور کرتے ہوئے احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے ۔چیئرمین ای او بی آئی نے خود کو بچانے کے لیے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ای او بی آئی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 4لاکھ سے

زائد پنشنرز کی پنشن میں دو ہزار روپے فی کس آضافہ کر کے ادارے کو 2ارب 48کروڑ روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا،ای او بی آئی کے موجودہ کارنامہ پر وزارت کو پسینے چھوٹ گئے ہیں اور مشیر اوورسیز کے خلاف بھی ملازمین نے درخواستیں تیار کرنا شروع کر رکھی ہیں،دوسری جانب چیئرمین ای او بی آئی نے خود کو بچانے کے لیے دو ماہ سے اسلام آباد میں قیام پذیر تھے اور گھر بیٹھے ٹی اے ڈی اے بنایا جا رہا تھا مگر اب مشیر اوورسیز کے دبائو پر انہوں نے کراچی کے لیے بائی روڈروانہ ہو گئے ہیں ،اس موقع پر ای او بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے زلفی بخاری کی وجہ سے اوورسیز وزارت میں کرپشن پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں مگر مزدوروں اور مظلوموں کے پیسہ پر عیاشیاں کرنے والوں کے خلاف بولٹ نٹ کی چوڑیاں کسی جانے کا امکان ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…