لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ انصاف امدادپروگرام اور عید پیکج کو حتمی شکل دیدی گئی جس کے تحت امداد کی تقسیم کا مرحلہ آج ( پیر) سے شروع ہوگا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے 25لاکھ خاندانوں میں 12ہزار فی خاندان امداد تقسیم کی جائے گی اس سلسلہ میں پنجاب بھر میں 6ہزار سے زائد امدادی سنٹرز بنائے جائیں گے ۔