ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

’’ نیب قانو ن میں ترمیم نہیں مکمل خاتمہ ‘‘سپیکر پنجاب اسمبلی کو کس چیز کی سزا دی جارہی ہے؟ چیئرمین نیب حکومت میں جگہ دے دینی چاہیے، عمران خان انتقامی فاشسٹ مائنڈ ، ن لیگ نے الزام عائد کر دیا

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدوملہی (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اناڑیوں اور کنفیوزڈ حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے جس کی سزا مظلوم اور مجبور عوام کاٹ رہے ہیں، نیب قانو ن میں ترمیم نہیں مکمل ختم کرنا ہوگا،حکومت سے کوئی مذاکرت نہیں ہورہے ،سپیکر پنجاب اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی کی سزا دی جاری ہے،چیئرمین نیب حکومت میں جگہ دے دینی چاہیے،

عمران خان انتقامی فاشسٹ مائنڈ کے تحت اپوزیشن کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں، عوام مسلم لیگ ن کے سنہری دورے حکومت کو آج بھی یاد کر تی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے مسلم لیگ ن کے جاری شدہ منصوبوں پر کام کروانے کی بجائے انہیں رکاوٹوں کی سپرد کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو کورونا کی وبا کا سامنا ہے اس وقت دنیا میں ضابطہ اخلاق کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا۔ مگر ابھی تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار نہیں ہے۔ اس وقت مقابلہ موثر لاک ڈائون اور مناسب فیصلے سے کیا جاسکتا ہے ۔ پچھلے تین ماہ سے حکومتمیں فیصلہ سازی کا فقدان جوکہ کنفیوزژڈ کی علامت ظاہر کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آنے سے قبل لوگوںکو سبز باغ دیکھانے کے لیے مختلف حربے استعمال میں لاتی رہی مگر اس وقت جب اقتدار میں آگئی تو فیصلہ نہیں کر پارہی کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں ، کورونا وبا پر اب تک فیصلہ نہیں ہو پار ہا کہ لاک ڈائون میں نرمی کرنی ہے یا نہیں؟ ادھر وزیراعظم ڈائون ختم کرنے کی بات کرتے ہیں تو اُدھر صوبائی حکومت والے کہتے ہیں کہ لاک ڈائون نہیں ختم کیا جاسکتا ۔ پاکستان اناڑیوں اور کنفیوزڈ حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے جس کی سزا مظلوم اور مجبور عوام کاٹ رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قومی اسمبلی میں سوال ہوگا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیا عمل درآمد کروایا ہے۔ ا س وقت غریب ، مزدور ، دیہاڑی دار طبقے کی حالت اتنی خستہ ہوچکی ہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری فاقہ کشی کرنے پر مجبو ر کیے ہوئے ہیں۔ مگر حکومتی دعوے کھوکھلے پن کی واضح مثال قائم کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ نیب قانو ن میں ترمیم نہیں مکمل ختم کرنا ہوگا۔ حکومت سے کوئی مذاکرت نہیں ہورہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی کی سزا دی جاری ہے۔ چیئرمین نیب حکومت میں جگہ دے دے دینی چاہیے عمران خان انتقامی فاشسٹ مائنڈ کے تحت اپوزیشن کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے اپنے دورے حکومت میں جو ملک کے کونے کونے میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے وہ سب کے سامنے ہیں اور عوام مسلم لیگ ن کے سنہری دورے حکومت کو آج بھی یاد کر تی ہے ۔ مگر پی ٹی آئی حکومت نے مسلم لیگ ن کے جاری شدہ منصوبوں پر کام کروانے کی بجائے انہیں رکاوٹوں کی سپرد کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…