اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ایک طرف متاثرین کی تعدا میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تو دوسری طرف تیزی کیساتھ مریض صحت یا ب ہورہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سےپریشان حال عوام کیلئے خوشخبری آئی ہے ، ملک بھر میں کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد 8023ہو گئی ہے ۔ صوبہ سندھ میں کرونا سے 2081مریض صحت یاب ہوئے ،
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 659 ہوگئی، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30334 ہو گئی ہے،8023 مریض صحیاب ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابقملک بھر سے کورونا کے مزید 967 کیسز اور 21 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس میں سے خیبرپختونخوا میں 11 ہلاکتیں اور 160 کیسز ، سندھ میں 9 ہلاکتیں اور 709 کیسز جبکہ اسلام آباد میں ایک ہلاکت اور 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بلوچستان میں 59 اور آزاد کشمیر میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 709 کیسز اور 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کی گئی ہے۔مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سوشل میڈیا جاری بیان میں بتایا گیا کہ سندھ میں 709 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 11480 ہو گئی ہے ،مزید 9 اموات کے بعد ہلاکتیں 189 تک پہنچ گئی ہیں۔پنجاب سے گزشتہ روز کورونا کے مزید 1060 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11093 ہوگئی ہے ، اموات کی تعداد 192 ہے۔پی ڈی ایم اے نے دو روز قبل صوبے میں اموات کی تعداد 194 سے کم کر کے 191 کر دی تھی۔پنجاب میں کورونا سے اب تک 4240 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک کورونا کے مزید 59 کیسز سامنے آ چکے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1935 ہوگئی ہے۔صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہے جب کہ 222 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 641 ہو گئی ہے ، دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
آزاد کشمیر سے کورونا کے 7 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 86 ہوگئی ہے اور 60 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ، اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔خیبر پختونخوا میں اتوار کو مزید 11 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 245 تک جاپہنچی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 8، مردان، سوات اور بٹگرام میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 160 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 4669 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1126 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔