منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

اسد عمر اپنی ہی جماعت کے رہنما پر برس پڑے، خرم شیر زمان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنی ہی جماعت کے کراچی کے صدر خرم شیر زمان کے سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا۔ایک انٹرویومیں اسد عمر نے کہا کہ وبا سے بچنے کے لیے اقدامات کی بھاری قیمت اداکر رہے ہیں جبکہ حفاظتی سامان ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو براہ راست دیاجا رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال آمد پر انتقال کرنے والے کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلوں کا زیادہ تر انحصار رپورٹ ہونے والی اموات پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں اعداد وشمار بڑھا چڑھا کرپیش کرنے کی خرم شیرزمان کی بات غیرذمہ دارانہ ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر کورونا کے غلط اعداد و شمار بتانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی صوبے میں کورونا وائرس کے اعداد وشمار بڑھا چڑھا کر بیان کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…