سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)بدبخت بیٹے نے والدین، بہن، بھائیوں سمیت 7 افراد کو زندہ جلا کر مار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں امیرحمزہ نامی نوجوان کو والدین نےآوارہ گردی سےروکا جس پر سفاک بیٹا آپے سے باہر ہو گیا ، کمرے میںلیٹے ہوئے افراد پر پیٹرول چھڑ کر آگ لگادی اور دروازے کو باہر سے کنڈی لگا دی ۔کمرے میں اہل خانہ چیخ و پکار کرتے رہے لیکن بدبخت بیٹے کو
ان پر ذرا بھی ترس نہ آیا ۔امیر حمزہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ،جبکہ اس کی ایک بہن اور بھائی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، واقعہ پر محلے میں موجود لوگ بھی اشکبار تھے، ایک محلے دار نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کے ایک بھائی نے حال ہی میں قرآن مجید حفظ کیا تھا ، بہت پیارا تھا ، اس سفاک شخص نے اسے بھی جلادیا۔ امیرحمزہ نامی نوجوان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔