ظلم کی انتہا، عذاب نہ آئے تو کیا آئے‎ پتوکی میں دادا کے سامنے پوتی سے زیادتی،بزرگ غم سے انتقال کر گئے، جانتے ہیں درندہ صفت نوجوان اور بچی کی ماں کے درمیان کیا تعلق تھا؟

10  مئی‬‮  2020

لاہور ( آن لائن) درندہ صفت نوجوان نے 3 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا۔ بچی کی والدہ کے ملزم کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، بچی کے بزرگ دادا عبدالحمید غم سے انتقال کر گئے، پولیس نے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے نواحی گاؤں چک نمبر 37 میں درندہ صفت اوباش ملزم عابد نے گھر میں گھس کر تین سالہ معصوم بچی ایمان فاطمہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

سفاک ملزم کی جانب سے ننھی معصوم کلی کو درندگی کا نشانہ بناتے وقت بچی کا دادا عبدالحمید بھی موجود تھا جس نے سارا وقع اپنی آنکھوں سے دیکھا مگر عبدالحمید فالج کا مریض تھا جو ملزم کا سامنا نہ کرسکا۔ بچی کا دادا شور شرابا بھی کرتا رہا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ بچی کا دادا بچی کے غم میں انتقال کر گئے، بچی کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کو لاہور ریفر کر دیا۔ متاثرہ بچی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ،پولیس نے عابد نامی مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بچی کے چچا کی درخواست پر پولیس نے بچی کی والدہ ذرینہ بی بی اور اوباش ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا۔ بچی کے چچا محمد اکرم کے مطابق ان کی 3 سالہ بھتیجی ایمان فاطمہ گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم عابد گھر میں آیا اور بچی کے ساتھ زیادتی شروع کر دی، بچی کے شور کرنے پر بچی پر تشدد بھی کیا گیا۔ بچی کے چچا نے مزید بتایا کہ بچی کی والدہ زرینہ بی بی اور ملزم عابد کے درمیان گہرے مراسم تھے۔ بچی کی والدہ زرینہ بی بی بچی کو زخمی حالت میں پتوکی لائی جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کو لاہور جناح اسپتال ریفر کر دیا اور جناح اسپتال سے بچی کو چلڈرن ہسپتال ریفر کردیا گیا جہاں پر ننھی بچی زیر علاج ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…