جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

اگر صرف 2 لاکھ ٹیسٹوں میں سے پچیس ہزار مثبت ہیں تو 20 کروڑوں میں سے کتنے مثبت ہوں گے؟ اس صورتحال میں ہجوم کی اجازت دی جا سکتی ہے جب کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہو؟ میرے ملک کے غریبوں کا کورونا ٹیسٹ مفت کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟رحمان ملک کا اہم اعلان

datetime 8  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے اپنے آپ، حکومت اور عوام سے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم سوالات اٹھائے ہیں کہ تمام عزیزان وطن! کورونا وائرس پر سیاست کھیلے بغیر میرے تین سوالات ہیں، اگر صرف 2 لاکھ ٹیسٹوں میں سے پچیس ہزار مثبت ہیں تو 20 کروڑوں میں سے کتنے مثبت ہوں گے؟ ۔ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کیا اس صورتحال میں

ہجوم کی اجازت دی جا سکتی ہے جب کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہو؟ میرے ملک کے غریبوں کا کورونا ٹیسٹ مفت کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟ ۔انہوںنے کہاکہ میں تمام سیاسی کارکنوں ، دانشوروں ، صحافیوں، ڈاکٹروں اور ہر طبقے سے رہنمائی کی درخواست کرتا ہوں، میں سینیٹ میں عوام کی رہنمائی سے حقائق کے ساتھ عوام کا مقدمہ پیش کرونگا۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کورونا وائرس نہایت حساس و عوامی تشویش کا معاملہ ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سماجی دوری کو اپناتے ہوئے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پبلک سماعت کریگی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کورونا وائرس کے معاملے پر عوام، ماہرین، ڈاکٹروں و وکلاء و دیگر کے خیالات حاصل کرنا ضروری ہے، میرے نزدیک یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور عوام کی رائے پارلیمنٹ اور حکومت کے لئے ہمیشہ ایک طاقت ہوتی ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ تنقید نہیں بلکہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کو بروقت مشورہ دینا مقصود ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…