اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کروناو ائرس سے مشکل وقت میں شہباز شریف کی کونسی خریدی گئی چیز کام آگئی،حکومتی وزیر ، مشیر ٹک ٹاک کی سیاست کر رہے ہیں ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک حکومت کے وزیر اور مشیر بھی ٹک ٹاک کی سیاست کررہے ہیں،فیاض چوہان نے خود تسلیم کیا شہبازشریف حکومت کے خریدے 250وینٹی لیٹرز آج ہمارے کام آرہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاکہ شہبازشریف مظفر گڑھ سے

اٹک تک اور وہاڑی سے لاہور مناواں تک ہسپتال بنائے۔شہبازشریف کے بنائے ہسپتالوں میں آج کرایے کے ترجمان اور پرچی والا وزیر اعلیٰ دن رات سیاست چمکانے جارہے ہیں۔بنی گالہ کی پیداواراور چوروں کا ٹولہ آج کس منہ سے شہبازشریف کے بنائے ہسپتالوں میں جارہے ہیں۔پراچی والے وزیراعلیٰ نے دو سال قبل پنجاب میں 9ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ لیکن دو بجٹ گزرگئے ایک ہسپتال کی ایک بھی اینٹ نہیں لگائی گئی۔ پرچی والے وزیراعلیٰ نے دوسالوں میں پنجاب کے صحت اور تعلیم کے نظام کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ٹک ٹاک حکومت کے وزیر اور مشیر بھی ٹک ٹاک کی سیاست کررہے ہیں ۔مچھلی منڈی اور سبزی منڈی میں بولیاں لگانے والے جب وزیر بن جائیں تو ملک کا یہی حال ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…