پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

“آپ 5 کھرب روپے سے متعلق سوال پوچھ کر سندھ سے دشمنی کررہے ہیں، دلیل ختم ہوگئی سعید غنی فوٹوشاپ پر اتر آئے، اے آروائی کے اینکر نے سندھ حکومت سے متعلق سوال پوچھے تو پہلے اینکر پر سیخ پا ہوئے اور پھر ٹوئٹر پر نجی چینل کے خلاف کمپین چلادی، کیا الزامات لگا دیئے ؟

datetime 8  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے آر وائے نیوز اینکر کو صوبائی وزیر سے سوال پوچھنا گلے پڑ گیا ، وزیر سندھ سعید غنی شدید غصے میں آگئے ۔ نجی ٹی وی اینکر نے سوال پوچھا کہ سندھ حکومت نے صحت پر 5 کھرب روپے خرچ کئے لیکن وہ سندھ کے ہسپتالوں پر لگے نظر نہیں آرہے جس پر سعید غصے میں آگیااور کہا کہ آپ سندھ سے دشمنی پر اتر آئے ہیں۔سوالوں کا جواب دینے بجائے وہ اینکر سےلڑنا شروع ہو گئے ،

مجھ سے یہ سوال کیوں پوچھا گیا ، سندھ کے ہسپتالوں کی حالت زار اور سندھ میں کتے کاٹنے کے واقعات میں اضافے اور ویکسین نہ ہونے سے متعلق سوالات دینے بجائے وہ اینکرز کیساتھ الجھتے رہے ۔ حتی کہ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ اے آر وائے عمران خان سے ملا ہوا اور یہ سب ملی بھگت سے کیا جارہا ہے ،ہماری کارکردگی پر پروگرام کررہا ہے اور حساب مانگ رہا ہے۔بعد ازاں سعید غنی نے اے آروائی اور اے آروائی کے سینئر ایگزیکٹو وائرس پریذیڈنٹ کے خلاف جیالوں کیساتھ کمپین لانچ کردی اور #ARYNiazi چلادیا ۔صورتحال کے بعد شہبازگل میدان میں آئے انہوں نے سعید غنی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اندازہ کریں اس مائنڈ سیٹ کا جو یقیناً حادثاتی لیڈر شپ سے منتقل ہوا ہےکہ ہم سے سوال نہ کیا جائے بس پیسہ دے دیا جائے اور کہاں لگا کسی کو جرات نہیں ہونا چاہیے پوچھنے کی۔ساڑھے پانچ سو ارب روپیہ کہاں گیا، کس ضلع میں کتنے BHUاوران میں کون سی سہولیات اور ڈاکٹر۔۔ یہ سوال کرناملک دشمنی۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…