ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں تین تشویشناک کرونا مریضوںپر جب پلازمہ تھراپی کا تجربہ کیا گیاتو کیا ہوا ؟ طبی ماہرین نے کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیتنے کی نوید سنا دی ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 8  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں کورونا وائرس کی ایک مریضہ پر پلازمہ تھراپی کا تجربہ کیا گیا جو انتہائی کامیاب رہا اور وینٹی لیٹر پرزندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا خاتون صحت یاب ہوگئیں ۔ محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق شہر کے ایک سرکاری اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کو کورونا وائرس ہوااور حالت انتہائی تشویشناک ہونے پر اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق

اس صورتحال پر اسپتال انتظامیہ نے محکمہ صحت کے حکام سے درخواست کی کہ خاتون ڈاکٹر کی پلازمہ تھراپی کی جائے ۔ چار روز قبل خاتون کی پلازمہ تھراپی کی گئی جس کے نتائج آنا شروع ہوئے اور جمعرات کی رات تک ڈاکٹر مکمل صحت یاب ہوگئیں اور انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس وقت تک تین مریضوں پر پلازمہ تھراپی کا تجربہ کیا جاچکا ہے پہلا تجربہ لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو میں کیا گیا۔دوسرا تجربہ ایک سرکاری اسپتال میں مذکورہ خاتون ڈاکٹر پر کیا گیا جبکہ تیسرا تجربہ اسلام آباد کے ایک بچے پر کیا گیا۔ تینوں کی حالت بہتر ہوئی جس سے امید کی جارہی ہے کہ پاکستان میں یہ طریقہ علاج کامیاب رہے گا ۔قبل ازیں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا پلازمہ سے کامیاب علاج ، کئی افراد کی زندگی بچا لی گئیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، چین، فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں بھی اس طریقے سے کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس طریقہ علاج کے اثرات کے بارے میں بہت کم میڈیکل ڈیٹا دستیاب ہے، کراچی میں بھی کورونا کے زیر علاج مریضوں کا پلازمہ سے علاج کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریا میں اس طریقے سے اب تک 20 افراد کا علاج کیا گیا ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 39لاکھ اٹھارہ ہو گئی ہے، ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ ستر ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، جبکہ دنیا بھر میں مہلک وائرس سےصحت مند ہونےوالوں کی تعداد 13لاکھ 44ہزار دو سو 78تک جا پہنچی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…