ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

قومی اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل ،معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

datetime 7  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)وزارت مذہبی امور کے خلاف قومی اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل پرسپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔شعیب سڈل کمیشن نے سپریم کورٹ میں قومی اقلیتی کمیشن کے مجوزہ قیام پر درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ عدالت نے اقلیتی کونسل کے قیام کے فیصلہ پرعمل در آمد کیلئے شعیب سڈل کمیشن تشکیل دیا تھا۔

تاہم وزارت مذہبی امور نے کمیشن سے مشاورت کے بغیر اقلیتی کمیشن کی تشکیل کی سمری کابینہ کو بھجوادی۔شعیب سڈل نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، وزارت کاتجویز کردہ اقلیتی کمیشن پاکستان کی بین الاقوامی یقین دہانیوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔درخواست میں کہا گیا کہ اقلیتی کمیشن پہلے سے وجود رکھتا تھا تو وزارت مذہبی امور نے عدالت کو آگاہ کیوں نہ کیا، قومی اقلیتی کمیشن کے وجود سے اقلیتی برادری بھی آگاہ نہیں۔شعیب سڈل نے کہا کہ اقلیتی کونسل کے قیام کے لیے مجوزہ بل پر بھی وزارت مذہبی امور نے کوئی رائے نہیں دی، سیکرٹری وزارت مذہبی امور سے اقلیتی کونسل کے عدم قیام پر وضاحت طلب کی جائے، وزارت مذہبی امور کو عدالتی حکم کی روشنی میں اقلیتی کونسل کاقیام عمل میں لانے کا حکم دیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…