جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

لاک ڈائون کی آڑ میں پولیس کی زیادتیاں تھم نہ سکیںایک اور مجبور باپ لاک ڈائون گردی کا شکار ہوگیا

datetime 6  مئی‬‮  2020 |

لاڑکانہ(این این آئی) لاڑکانہ میں لاک ڈائون کی آڑ میں پولیس کی زیادتیاں تھم نہ سکیں، ایک اور مجبور باپ لاک ڈائون گردی کا شکار ہوگیا، ڈبل سواری کے جواز پر پولیس نے گیسٹرو میں مبتلا بیمار بچی صغریٰ کو اسپتال لے جانے والے ان کے والد شہر کے اللہ آباد کے رہائشی سلطان کھوسو کو باقرانی روڈ چوکی انچارج نے مبینہ طور پر لاٹھی مار کر سر پھاڑتے ہوئے لہو لہان کردیا جس دوران کئی شہری جمع ہوگئے

اس موقع پر سلطان کھوسو کا کہنا تھا کہ میں اہل خانہ کے ہمراہ بیمار بیٹی صغریٰ کو اسپتال چیک اپ کے لئے لے جا رہا تھا کہ پولیس نے خاتون اور بچی دیکھنے کے باوجود بھی روکا اور تلخ کلامی کر کے تشدد کیا جبکہ بیمار بیٹی کے متعلق علاج اور ادویات کی پرچیاں دکھانے کے باوجود تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے، دوسریج انب صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کو شفاف انکوائری کے احکامات جاری کردیئے جس پر ایس ایس پی نے ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد کلیم ملک کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے بھی متاثر شہری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی، اس حوالے سے صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ اسپتال جانے بیمار شہریوں کی آمد و رفت پر کوئی پابندی نہیں، سلطان کھوسو نامی شہری پر مبینہ تشدد کی انکوائری ہوگی، ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش کو تحقیقات کرنے کی ہدایات دے دی گئیں ہیں، تحقیقات میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…