بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

12 ہزار روپے وصول کرلیں، احساس امداد پروگرام کا میسج احسن اقبال کو بھی آ گیا

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) احساس پروگرام کی امدادی رقوم 12000 روپے کی وصولی کا میسج مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کو بھی آ گیا۔روزنامہ دنیا کے مطابق نارووال سے رکن قومی اسمبلی، سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بھی ان کے موبائل فون پر میسج ملا ہے کہ احساس امداد پروگرام کے تحت 12000 روپے وصول کریں،

اگر انہوں نے پہلے وصول کر لئے ہیں تو یہ میسج ضائع کر دیں۔احساس امداد پروگرام کا میسج ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احساس امداد کے نام پر فراڈ ہو رہے ہیں ۔ انداز کریں کیسے پیسے بانٹےجا رہے ہیں۔ احسن اقبال کا ٹویٹر پر میسج دیکھ کر پاکستان کے شہری بھی حیران رہ گئے ہیں۔اندازہ کریں کیسے پیسے بانٹے جارہے ہیں یا احساس امداد کے نام پر فراڈ ہو رہے ہیں- یہ میسج میرے فون پر آیا ہے-خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ غریب محنت کش بے روزگار ہو گئے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے غریبوں محنت کشوں اور دیہاڑی دار افراد کی مالی امداد کیلئے احساس امداد پروگرام کے تحت 12000 روپے فی خاندان امداد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔احساس امداد پروگرام کے تحت جن افراد کو رقوم کی ادائیگی کرنا مقصود ہوتی ہے ان کو بذریعہ میسج آگاہ کر دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے قریبی احساس امداد سینٹر سے رقم وصول کر لیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…