جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں وہ طریقہ علاج جس کا تشویشناک مریضوں پر استعمال بند کر دیا گیا تشویشناک مریضوں کیلئے اب کوئی طریقہ علاج استعمال کیا جائے گا؟ جانئے

datetime 6  مئی‬‮  2020 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا ایڈوائزری گروپ نے تشویشناک مریضوں پر کلوروکوئن دوائی کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مریضوں کے گھر پر قرنطینہ ہونے کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز تیار کرلی گئی ہیں۔رونامہ دنیا میں شائع رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سنجیدہ و تشویشناک مریضوں پر کلوروکوئن ادویات کا استعمال بند کر دیا گیا ہے جبکہ درمیانی حالت کے مریضوں کو

یہ دوائی تاحال استعمال کروائی جائیگی۔ رکن کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسر ثاقب سعید کا کہنا تھا کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے استعمال سے تشویشناک مریضوں میں اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، دوائی استعمال کرنیوالے مریضوں کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو رہی ہے۔ پہلی سٹڈی میں کلوروکوئن کے استعمال کے فائدہ مند اثرات تھے لیکن نئی سٹدی اور ریسرچ کے مطابق کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا استعمال مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔پروفیسر ثاقب سعید کا مزید کہنا تھا کہ ہوم آئسولیشن کیلئے گائیڈ لائنز بنا دی گئی ہیں، گھر میں قرنطینہ کیلئے لاجسٹک سپورٹ، علیحدہ کمرہ، اٹیج باتھ روم اور کیئر ٹیکر کا ہونا ضروری ہے، چھوٹے اور تنگ گھر میں زیادہ رہنے والے افراد کو ہوم آئسولیشن کی اجازت نہیں ملے گی۔ ضلعی انتظامیہ و ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ہوم آئسولیشن سے پہلے گھر کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 80 فیصد مریضوں کو علاج کی ضرورت نہیں، صرف 15 فیصد مریضوں کو درمیانی بیماری کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ 100 میں سے تین لوگوں کو وینٹی لیٹر پر جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔پروفیسر ثاقب سعید کا پلازما تھراپی کے حوالے سے کہنا تھا کہ 30 مریضوں پر پلازما تحقیق کر رہے ہیں اور پلازما تشویشناک مریضوں کو لگایا جائے گا اگر بہترین نتیجہ نکلا تو پھر اس عمل کو مزید بڑھایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…