ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاک ڈائون میں نرمی کے باوجود عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں‘راغب نعیمی کی اپیل

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ لاک ڈائون میں نرمی کے باوجود عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔کرونا کے بعدآنے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت مؤثر منصوبہ بندی کرے۔نادرا دفاتر ،منڈیوں اوربازاروں میں آنے والوںلوگوں کوکروناوائر س سے بچائو کے لئے ایس اوپیز بنائے جائیں

تاکہ اس وبا کا پھیلائو کم سے کم ہوسکے ان جگہوں پر کام کرنے والے والوں،سکیورٹی کے فرائض نبھانے والے پولیس اہلکارں کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ماہرین طب کے ہدایات کے روشنی میں احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا کرہی ہم کرونا وائرس پرقابوپاسکتے ہیں۔بیماری سے بچنے کیلئے علاج کے ساتھ احتیاط کادرس میں اسلامتی تعلیمات سے سے ملتاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں ویڈیو پیغام میں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مشکل کے اس گھڑی میں معاشرے کے محروم طبقات کاخاص خیال رکھاجائے۔اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے مخیرحضرات اوراہل ثروت غریبوں کے دل کھول کرمدد کریں۔مستحق خاندانوں کی مالی مدد کرنا ہماری دینی اورقومی ذمہ داری ہے ۔ محتاجوں ، غریبوں ، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد، معاونت، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔اسلام میں اپنی ذات اور اہل وعیال کے علاوہ معاشرے میں بسنے والے دوسرے لوگوں پر بھی خرچ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…