کراچی (این این آئی)جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور اب وہ مکمل صحت مند ہیں۔ترجمان کے مطابق عبدالرشید کے اہلخانہ اور خاندان کے 18 افراد بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے جن کی کورونا ٹیسٹ کی دوسری رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے۔
خیال رہے کہ لیاری سے منتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کا چند روزقبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ خود ساختہ تنہائی میں چلے گئے تھے۔اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ سعید غنی بھی صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی طبیعت بہتر ہے اور وہ کل دوبارہ کورونا کا ٹیسٹ کروائیں گے۔