اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریض عمران کو اسپتال کے اوٹی اے نے تھپڑ دے مار ، ٹھنڈوں کی برسات کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں انسانیت سوز واقع سامنے آیا ہے جہاں اسپتال کے اوٹی اے محمد صادق نے مریض عمران پر چلانا شروع کر دیا اور کہا کہ’’کہیٹرا تیرا پیواے!میںتنوں کہندا لائن تے آ‘‘جس کے بعد تھپڑمارا اور ٹھنڈوں کی برسات کر دی ۔
پاس ہی کھڑے کسی شخص نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی ۔ واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو ملنے پر عمران پولیس اسٹیشن پہنچا اور شکایت درج کرائی۔پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، واقعہ کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے رپورٹ جمع کرا دی گئی ۔ جس کے مطابق اسپتال کا اوٹی اے محمد صادق کافی عرصے بائی پولر ڈ ز اوڈر کا مریض ہے ، یہ دماغی بیماری ہے اس میں مریض کی طبعیت اچانک بدل جاتی ہے وہ ڈپرشن کا شکار یا پھر کسی چیز میں دلچسپی کھودیتا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریض عمران پر تشدد کیا بلکہ وہاں موجود اسٹاف کے روکنے پر انہیں بھی زخمی کیا اور اسپتال کا سامان بھی توڑا ۔3مئی کو محمد صادق کو اس کے اہلیہ چیک اپ کروانے کیلئے لائی تھیں جہاں ڈاکٹر وں نے اسے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ پھر بھی اسپتال آگیا، محمد صادق کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا ۔ پولیس کارروائی کے بعد محمد صادق کو 90روز کیلئے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے ۔