منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام نے کرونا کو سنجیدگی سے نہ لیا تو اس کے نتائج کتنے خوفناک ہو سکتے ہیں ؟ انتباہ جاری

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگر عوام نے کرونا کو سنجیدگی سے نہ لیا تو اس کے نتائج نہایت خطرناک اور دور رس ہونگی،اگر کرونا کو شکست دینی ہے تو حکومت اور عوام دونوں کو ملکر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرِ اطلاعات نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے

ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر ہاس میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبائی فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا میاں انس ڈولہ اور ترجمان پنجاب حکومت راجہ اسد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور اور سوشل میڈیا سمیت دیگر اہم ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس موقع گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کورونا متاثرین کو بروقت اور موثر انداز میں راشن اور مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ حکومت کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…