اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ نادرا میں اموات کے اندراج کیلئے عائد 50 روپے فیس معاف کردی گئی ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نادرا اموات رجسٹریشن کے مسئلے کو 24 گھنٹے میں حل کریگا۔انہوں نے بتایا کہ نادرا احساس ایمرجنسی کیش کے مستحقین کے مسائل جلد حل کرتے ہوئے بائیومیٹرک کی 24 گھنٹے میں تصدیق کردے گا۔