جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

لیاقت یونیورسٹی حیدر آباد میں تجرباتی بنیادوں پر پہلی پلازمہ تھراپی 

datetime 4  مئی‬‮  2020 |

حیدر آباد (این این آئی)حیدرآباد میں کورونا وائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریض کی تجرباتی بنیادوں پر پلازمہ کے ذریعے تھراپی کی گئی۔لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کے فوکل پرسن ڈاکٹر آفتاب حسین پھْل نے اس پیشرفت کی تصدیق کی۔کورونا وائرس کے مرض سے صحتیاب ہونے والے مریض نے اپنا پلازمہ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال اینڈ ہیلتھ سائنسز کی

ڈائیگنوسٹک اینڈ ریسرچ لیبارٹری کو عطیہ کیا تھا اور اس پلازمہ کو آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ایک مریض میں لگایا گیا۔ڈاکٹر آفتاب حسین نے بتایا کہ موجودہ حالات میں مریض کی حالت کو ہر ممکن حد تک سنبھالنے کے بعد انہیں پلازمہ دیا گیا۔30 اپریل کو حکومت سندھ نے 3 ہسپتالوں کو تجرباتی بنیادوں پر پلازمہ کے ذریعے کورونا کے علاج کی اجازت دی تھی،ان تین ہسپتالوں میں کراچی کا ڈاکٹر رتھ فا سول ہسپتال، کراچی کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز اور حیدر آباد کا لیاقت یونیورسٹی ہسپتال شامل ہے۔اس سے قبل حکومت نے پلازمہ کے کلینیکل تجزیے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز، سینی ٹائزر اور کلوروکوئن دوا کی تیاری کی بھی اجازت دے دی تھی۔اس تجرباتی تھراپی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریض کا پلازمہ وائرس سے انتہائی بیمار شخص کو منتقل کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…